مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پرس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج سفری پابندیوں کے نئے حکم نامے پر دستخط کریں گے۔ نئے حکم نامے میں عراق کا نام شامل نہیں ہوگا۔ امریکہ کی وفاقی عدالتوں نے انتظامیہ کے 27 جنوری کے سفری پابندیوں سے متعلق حکم نامے پر عمل درآمد عارضی طور پر روک دیا تھا جس کے تحت عراق، ایران، لیبیا، صومالیہ، سوڈان، شام اور یمن کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر عارضی پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ صدر ٹرمپ آج متوقع طور پر ہوم لینڈ سیکیورٹی کے محکمے میں نئے حکم نامے پر دستخط کریں گے۔ اگرچہ صدر کی طرف سے حکم نامہ بیرون ملک انتہائی غیر مقبول ہے تاہم تقریباً نصف سے زائد امریکی شہریوں نے اس کی حمایت کی تھی۔ادھر امریکہ میں ٹرمپ انتظامیہ نے غیر ملکی امداد میں نمایاں کمی پر غور شروع کر دیا ہے۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج سفری پابندیوں کے نئے حکم نامے پر دستخط کریں گے۔ نئے حکم نامے میں عراق کا نام شامل نہیں ہوگا۔
News ID 1870900
آپ کا تبصرہ